لبنان نے ایرانی سفیر کو ملک بدر کر دیا

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک)لبنان نے ایران کے سفیر محمد رضا شیبانی کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق لبنان کی وزارت خارجہ نے ایرانی سفیر کو ملک چھوڑنے کیلئے 29مارچ تک کی مہلت دی ہے جس کے بعد سخت اقدام بھی اٹھایا جاسکتا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لبنان میں ایرانی سفارت خانہ بدستور کام جاری رکھے گا تاہم سفیر کی جگہ ناظم الامور تعینات کیا جائے گا۔دوسری جانب لبنان نے ایران میں تعینات اپنے سفیر احمد سویدان کو بھی مشاورت کے لیے واپس بلا لیا ہے۔ امکان تھا ایران ردعمل میں لبنانی سفیر کو بیدخل کرسکتی ہے۔لبنان نے حزب اللہ کو ایران کی پراسکی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تنظیم نے ملک کو ایک جنگ میں گھسیٹ لیا ہے جس کے نتائج عوام کیلئے بھی ہولناک ثابت ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں