”للی روز ڈیپ” نے سوشل میڈیا کی کمائی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

نیویارک(شوبز نیوز) معروف ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ کی بیٹی للی روز ڈیپ نے سوشل میڈیا کی دنیا میں ایک بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق للی ڈیپ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی جین زی انفلوئنسر بن گئی ہیں، حالیہ رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ للی روز ایک انسٹاگرام پوسٹ کے عوض اوسطا 11 ہزار 324 پانڈ کماتی ہیں جو انہیں اس فہرست میں سرفہرست بناتا ہے۔سیریز دی آئیڈل میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی 25 سالہ ماڈل اور اداکارہ کے انسٹاگرام پر 84 لاکھ فالوورز کے ہیں، للی روز ڈیپ زیادہ تر اپنے پیشہ ورانہ منصوبوں سے متعلق مواد شیئر کرتی ہیں جو انہیں دیگر مشہور خواتین شخصیات سے منفرد بناتا ہے’ پوسٹس کے ذریعے مداحوں سے رابطہ رکھتی ہیں۔اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ول اسمتھ اور جیڈا پنکٹ اسمتھ کے بیٹے جیڈن اسمتھ ہیں جو فی پوسٹ تقریبا 9 ہزار 690 پانڈ کماتے ہیں، اگرچہ ان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 90 لاکھ ہے تاہم ان کا انگیجمنٹ ریٹ نسبتا کم بتایا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں