لندن کی سڑک پر رقص’ حنا خواجہ کا ردعمل سامنے آ گیا

لندن (شوبز نیوز) اپنی رقص کرنے کی ویڈیو کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر حنا خواجہ بیات نے ایک پوسٹ میں جواب دیدیا۔سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ لندن کی ایک گلی میں موسیقار نے مجھے پہچان کر عزت دی تھی۔آرٹسٹ نے بالی ووڈ کا مشہور گانا گایا جس میں نے اور وہاں موجود دیگر افراد نے بھی حوصلہ بڑھانے کے لیے رقص کیا تھا۔حنا خواجہ بیات نے کہا کہ میری ڈانس کی اس ویڈیو پر کافی لوگوں نے تنقید کی ہے جنھیں نہیں معلوم کہ جب کوئی آرٹسٹ آپ کو پہچان کر پرفارمنس کی دعوت دے تو نہ نہیں کیا جا سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں