35

لندن کی عدالت میں PTI کارکن پرپاکستانی ہائی کمیشن پر حملے کا جرم ثابت

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ایک حامی کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کی عدالت نے پاکستان ہائی کمیشن کے احاطے میں پرتشدد حملے کا مجرم قرار دیدیا۔ یہ حملہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں9مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے نو دن بعد کیا گیا تھا۔ ووڈ لینڈز لین، لیٹنسٹون، ایسٹ لندن کے 51 سالہ عامر وسیم چوہدری پر پاکستان ہائی کمیشن میں مجرمانہ نقصان کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ 18 مئی کو تقریبا 22:11 بجے نائٹس برج میں پاکستانی ہائی کمیشن پر عامر چوہدری کے حملے کے بعد یہ الزام اور سزا سنائی گئی۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ذرائع نے تصدیق کی کہ اسے 18 مئی کی رات پاکستان ہائی کمیشن سے ہنگامی کال موصول ہوئی جب عامر وسیم چوہدری پاکستان ہائی کمیشن لندن کے سامنے آئے، انہوں نے حقیقی آزادی کے نعرے لگائے اور حکومت پاکستان، قومی اداروں کے خلاف نعرے لگائے اور مشن کے احاطے کی خلاف ورزی کی۔ کراون پراسیکیوشن سروس نے تصدیق کی کہ عامر وسیم چوہدری پر پاکستان ہائی کمیشن کی املاک کو مجرمانہ نقصان پہنچانے کے ایک جرم میں مقدمہ چلایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں