لندن یونیورسٹی ‘ڈگری لاہور میں ملے گی

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے سٹوڈنٹس کو بہتر تعلیم کیلئے بیرون ملک بھیجنے کا وعدہ کیا تو لندن یونیورسٹی نے لاہور میں ہی رہ کر پڑھنے والوں کو اپنی ڈگری پی پیشکش کر دی۔ لاہور میں لندن یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کے منصوبہ پر میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ طے ہو گیا۔مفاہمت کی یاداشت لندن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر وینڈی تھامسن کی لاہور میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب سے ملاقات میں طے ہوئی۔وزیراعلیٰ مریم نے پنجاب کے سٹوڈنٹس کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کے لئے بیرون ملک بھجوانے کا ویژن ڈسکس کیا اور پنجابی سٹوڈنٹس سے ذہین سٹوڈنٹس کو بیرون ملک تعلیم دلوانے کا وعدہ کیا تو لندن یونیورسٹی کے منتظم یونیورسٹی کو ہی لاہور لے آئے۔ مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر وینڈی تھامسن نے ملاقات کی اور پنجاب میں زیر تعلیم سٹوڈنٹس کو لندن یونی ورسٹی کی ڈگری آفر کرنے کے معلق پلان ڈسکس کیا۔پروفیسر وینڈی تھامسن کے پلان کے مطابق لندن یونیورسٹی کی ڈگری پنجاب کے سٹوڈنٹس کو لندن جائے بغیر ہی مل جائے گی۔ انہوں نے سمسٹر ایکسچینج پروگرام کے آغاز کا آئیڈیا پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے یونیورسٹی آف لندن کو کو پنجاب میں دفتر کھولنے کی آفر کی ہے۔مزید بین الاقوامی یونیورسٹیوں کو بھی پنجاب میں لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ مریم نواز کی ہدایت پر نصاب، اساتذہ کی ٹریننگ اور عمارتوں کی بہتری پر توجہ دی جا رہی ہے۔وزیراعلی کی ہدایت پر مری میں نیشنل یونورسٹی کے قیام پر بھی کام جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں