لنڈیانوالہ پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ طالش عباس نے دوران گشت منشیات فروش کو حراست میں لیکر ساڑھے پانچ کلو چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا،تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ طالش عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شبیر احمد عرف بلی ساکن 629گ ب کو حراست میں لیکر ساڑھے پانچ کلو چرس برآمد کر لی ہے ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ طالش عباس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں انکے سہولت کاروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا منشیات فروشوں کو نوجوان نسل کی زندگیوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی منشیات فروشوں کیخلاف روزانہ کی بیناد پر کامیاب کارروائیاں جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں