لوٹ مار کا بازار گرم،اشیا کی قیمتوں میں اضافہ معمول بن گیا

فیصل آباد (آن لائن) پولٹری مافیا کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری،رمضان المبار ک میں مرغی کے گوشت ،چینی ،دودھ، دہی سمیت اشیا کی قیمتوں میں بھی کمی کی بجائے اضافہ، برائلر مرغی کا گوشت تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا،فی کلو گرام مرغی کا گوشت 788روپے کاہوگیا۔جبکہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق مرغی کا گوشت 591روپے فی کلو، گائے کا گوشت 800روپے’ بکرے کاگوشت 1600روپے فی کلو مقرر کیا گیا مگر شہر بھرمیں قیمتیں اس کے برعکس گائے کا گوشت 1000سے 1200روپے اور بکرے کا گوشت2000سے 2200روپے میں فروخت ہورہاہے، منا فع خوروں کے سامنے ضلعی انتظامیہ بے بس، وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی سلمیٰ بٹ کو ضلعی انتظامیہ نے رمضان بازاروں کے دورہ پر اپنے ملازمین کو کھڑ ے کرکے سب اچھے کی رپورٹ دے کرماموں بنایاگیا۔ آن لائن کے مطابق رمضان المباک کی آمد سے قبل ہی برائلر کی قیمت نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، مارکیٹ میں برائلرگوشت کی قیمت 788روپے فی کلو سے بھی تجاوز کر گئی ہے جبکہ 900گرام کی قیمت 700روپے اوربون لیس فی کلو1050روپے کا ہوگیا جبکہ ضلعی انتظامیہ اپنے ہی جاری ریٹ پر 800روپے بیف اور1600روپے مٹن کی قیمتوں پر عملدرآمد کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ شہر بھرمیں بیف 1200روپے،مٹن 2200روپے کلو تک فروخت ہورہاہے، قصاب سرکاری ریٹ پر گوشت فروخت کرنے پر تیار نہیں ہیں’ شہر یو ں کے لئے برائلر مرغی کے ساتھ گو شت کھا نا مشکل ہو گیا ،چینی، بیکری اٹیمز سمیت دیگر کھا نے پینے کی اشیا میں آئے روز اضافہ ہورہاہے سیب،انار،کیلا اوردیگرپھلوں کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے اسی طرح آلو،بندگوبھی،شملہ مرچ، پالک،دیگر استعمال ہونے والی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں کم ہونے کی بجائے ان میں اضافہ شروع ہوگیا ہے۔ سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہ ہونے سے عوام کو مہنگائی کا دوہرا بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔مصنوعی مہنگائی کے سامنے پنجاب ضلعی انتظامیہ منافع خوروں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، منافع خوروں ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر عمل نہیں کرتے اس طرح دودھ کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ شہر اور گردونواح میں دودھ فروشوں نے اپنے ہی ریٹ مقرر کررکھے ہیں۔ جبکہ فیصل آباد کی انتظامیہ صاف ستھرا پنجاب اور تجاوزات کے خلاف مہم میں مصروف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں