لوڈر رکشہ سے مردہ مرغیاں برآمد، ڈرائیور کو چھوڑ دیا گیا

جڑانوالہ(نامہ نگار)محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم نے لوڈر رکشہ میں پڑے پلاسٹک کے ڈرموں سے کئی من مردہ مرغیاں پکڑے جانے کے باوجود ڈرائیور کو مبینہ طور پر باعزت طور پر چھوڑ دیا،عوامی سماجی حلقوں کا کمشنر،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود 240موڑ پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے لوڈر رکشہ میں پڑے پلاسٹک کے ڈرموں سے کئی من مردہ مرغیاں پکڑنے کی اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم کو کارروائی کی ہدایت کی جس پر محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم نے لوڈر رکشہ میں پڑے پلاسٹک کے ڈرموں سے کئی من مردہ مرغیاں برآمد ہونے کے باوجود رکشہ ڈرائیور کیخلاف کارروائی کی بجائے مبینہ طور پر اسے باعزت طور پر چھوڑ دیا پکڑے جانیوالے رکشہ ڈرائیور کے بیان کے مطابق رانا صابر چکن ڈیلر کے کہنے پر سیدوالا سے مردہ مرغیاں لیکر جڑانوالہ کی جانب آ رہا تھا جبکہ محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم کا کہنا ہے کہ گاڑی کا ڈرائیور مردہ مرغیوں کیساتھ مرغیوں کی ویسٹ کو فیکٹری میں تلف کرنے کیلئے لے جا رہا تھا عوامی سماجی حلقوں نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملہ کی انکوائری کرکے ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں