لوڈر رکشہ کی ٹکر سے 8سالہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹوبہ ٹیک سنگھ جھنگ روڈ پر پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں 8سالہ فراض جان کی بازی ہار گیا۔ اطلاعات کے مطابق لوڈر رکشہ نے سڑک کراس کرتے ہوئے بچے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو 1122کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا تاہم بچے کو مردہ قرار دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق لواحقین نے لاش کو ہسپتال منتقل کرنے سے انکار کر دیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی جبکہ شہریوں نے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں