13

لوکل گیس مافیا اور بیورو کریسی عوام کویومیہ لاکھوں کا ٹیکہ لگا رہی ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) لوکل گیس پر گیس مافیا کا قبضہ اگر حکومت لوکل پیدا ہونیوالی ساری گیس تحویل میں لیکر امپورٹ مکس کرکے سرکاری ریٹ پر تمام پلانٹوں پر فروخت کرے تو قیمت میں تقریباً 100روپے کمی آسکتی ہے غیر معیاری سلنڈر حالیہ دھماکوں کی بڑی وجہ ہے حکومت کوئی بھی ضابطہ اخلاق بنائے ہم عمل پیرا ہونے کے لیے تیار ہیں ہماری دکانوں کو اگر لائسنس دے دئیے جائیں تواربوں روپے کا ٹیکس دے سکتے ہیں ،محکمہ سول ڈیفنس ایسی تمام دکانوں کو سیل کرے جن میں حفاظتی اقدامات نہیں ایس او پیز پر عمل نہیں کیا جاتا ،ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ بیوروکریسی ہے ان خیالات کا اظہار ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشنز کے چیئرمین عرفان کھوکھر ،حاجی عابد ،حاجی اشرف کمبوہ ،مرزاشوکت ودیگر عہدیداران نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ لوکل گیس مافیا اور بیور و کریسی عوام کو یومیہ لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگا رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں