لوگوں کا روزگار چھیننا جائز نہیں،11جنوری کو احتجاجی ریلی نکالینگے،امین بٹ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) انکروچمنٹ کی حمایت کرتی ہے مگر انکروچمنٹ کی آڑ میں غریب لوگوں ان کا روزگار چھیننا کسی طرح میں جائز نہیں ہم اس کی پرزورمذمت کرتے ہیں ‘ ہم انتظامیہ کے ظلم اور زیادتی کے خلاف ہفتہ شام 3بجے پرامن ریلی نکالیں گے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے’ ان خیالات کا اظہار ان خیالات کا اظہار سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ نے اپنے ڈیرے کارخانہ بازار میں پرہجوم احتجاجی اجلاس کے شرکاء سے کیا’ ‘ اجلاس میں آٹھ بازاروں’ گول بازاروں ‘ ملحقہ گلیوں ‘ ریلوے روڈ’ ریگل روڈ’ لسوڑی شاہ روڈ’ سمن آباد’ راجباہ روڈ’ سرکلر روڈ’ سرگودھا روڈ ٹائر مارکیٹ’ ستیانہ روڈ’ چک جھمرہ’ غلام محمد آباد’ رضاآباد و دیگر تاجر تنظیموں کے منتخب عہدیداروں سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے گروپ لیڈر چوہدری بہادر علی’ سرپرست وحید ببر’ سینئروائس چیئرمین ذیشان جاوید ظفر’ آرگنائزر شیخ یوسف گچھا’ فوڈ بورڈ کے جنرل سیکرٹری وسیم زبیع اللہ’ بھوانہ بازار کے ‘ جنرل سیکرٹری شیخ جاوید’ کچہری بازار کے صدر چوہدری خالد جٹ’ منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل’ گول الیکٹرونکس بازار کے صدر میاں آصف’ گول امین پور بازار کے جنرل سیکرٹری میاں ابوبکر پومی’ جھنگ بازار کے صدر مزمل طور’ جنرل سیکرٹری میاں رمضان جانی’ گول کچہری بازار کے صدر شیخ خرم شہزاد’ جھنگ بازار کے صدر بائو محسن انوار’ مزمل طور’ رانا صابر’ میاں رضوان پپو’ شیخ جاوید’ اکبر انصاری’ مکی کلاتھ مارکیٹ کے صدر فاروق فیاض کے علاوہ شہر بھر کی تاجر تنظیموں کے منتخب صدور’ جنرل سیکرٹریز’ عہدیداران’ تاجروں ‘دکانداروں اور ریڑھی چھابڑی والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ محمد امین بٹ نے کہا کہ ہم انتظامیہ کو غریب کے منہ سے نوالہ نہیں چھیننے نہیں دیں گے’ تاجروں کو میونسپل کارپوریشن کی طرف سے بازاروں میں تین سے پانچ فٹ جگہ دی گئی ہے اسے نہ چھینا جائے’ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری بہادر علی’ وحید ببر’ ذیشان ظفر’ شیخ یوسف گچھا’ میاں آصف’ میاں طاہر جمیل’ چوہدری خالد جٹ و دیگر مقررین نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ انکروچمنٹ کی آڑ میں آٹھ بازاروں’ گولوں اور اس سے ملحقہ مارکیٹوں میں ظالمانہ آپریشن بند کرے’ ہم وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے اپیل کرتے ہیں کہ فیصل آباد کے مظلوم دکانداروں’ ریڑھی’ چھابڑی والوں پر رحم کھائے اور ہم سے ہمارا روزگار نہ چھینے ورنہ اس کا خمیازہ انتخابات میں اٹھانا پڑے گا’ اگر ہمارے ساتھ یہی رویہ رکھا گیا تو ہم کسی مسلم لیگی امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے’ انہوں نے حکومتی ایم این ایز اور ایم پی ایز سے کہا کہ آج ہم تکلیف میں ہیں اور آپ نے ہمارا حال تک نہیں پوچھا کل جب تم ہم سے ووٹ مانگنے آئو گے تو ہم بھی منہ پھیر لیں گے اور آپ کو پہچاننے سے انکار کر دیں گے۔ہم سب ہفتے کو احتجاجی ریلی میں بھرپور شرکت کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں