لوگوں کا پریشانیوں میں گھیرنا اسلام سے دوری ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایم ایس ایف کے رہنما کراسان خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ لوگوں کا پریشانیوں میں گھیرنا اسلام سے دوری کا نتیجہ ہے نفسا نفسی کے اس دور میں ہر شخص حلال، حرام کی تمیز کئے بغیر یہ سوچنے پر مجبور ہے کہ بس ہمارے پاس پیسہ آجائے خواہ وہ حلال کا ہو یا حرام کا اس سے لوگوں کو کوئی غرض نہیں ہم مساجد سے دورہوچکے ہیں جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہم پر مختلف امتحانات آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ہم اللہ تعالیٰ اور نبی پاکۖ کے بتائے ہوئے را ستو ں پر چلیں تو اللہ تعالیٰ کی رحمتیں ہم پر ناز ل ہونگی انہوں نے کہا کہ جب تک ہم رسول پاکۖ کے اسوہ حسنہ پر عمل نہیں کرینگے تب تک ہم مشکلوں’ مصیبتوں سے نجات نہیں حاصل کرسکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں