لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے،ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد

چنیوٹ(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن “کرائم فری پنجاب ” کے تحت امن و امان کے قیام اور لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈان جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ضلع بھر میں کرائم پاکٹ ایریاز میں موثر گشت یقینی بناتے ہوئے اقدامات جاری ہیں۔ چنیوٹ پولیس کی گزشتہ ماہ اپریل کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ پولیس نے گزشتہ ماہ مختلف جرائم میں ملوث مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں سمیت 5 سو سے زائد ملزمان کو گرفتارکیا۔ ماہ مارچ کے دوران 143مجرمان اشتہاری اور 80 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔ سپیشل مہم کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے50 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضہ سے 38 کلو چرس، 2.870 کلو ہیروئن اور 632 لیٹر سے زائد شراب برآمد ہوئی۔ ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر 20 ملزمان گرفتار کر کے جیل بھجوایا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ 3رائفلیں،2 بندوقیں 17پسٹل اورگولیاں برآمدہوئیں۔ ٹریفک حادثات کا باعث بننے والے 141 ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات درج کر کے جیل بھجوایا گیا۔ سانڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر 19 ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھجوایا گیا۔بجلی چوری،گیس ریفلنگ اور دیگر مقدمات میں ملوث 100سے زائد ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔ماہ اپریل میں ڈکیتی،راہزنی،چوری کی وارداتوں میں ملوث 4 ڈکیت گینگز سمیت 50سے زائد ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔ملزمان کے قبضہ سے90لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ نقدی،،موٹرسائیکلیں، مویشی،گھریلو سامان برآمد کیا گیا۔ مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں