51

لوگوں کے جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے

چنیوٹ(نامہ نگار )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی جان و مال عزت آبرو کی حفاظت میری اولین ترجیح ہے۔جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ضلع بھر میں بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ،پبلک سروس ڈلیوری میں بہتر کیلئے تمام ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ڈی پی او نے چنیوٹ پولیس کی سال 2023کی کارکردگی رپورٹ بتاتے ہوئے کہا کہ سال 2023 میں چنیوٹ پولیس نے28سوسے زائدمجرمان اشتہاریوں،سنگین جرائم میں مطلوب58 گینگزسمیت10ہزار سے زائدملزمان کو گرفتار کیااور 23 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ رقم،طلائی زیورات،ناجائز اسلحہ،بھینسیں،گائے،موٹرسائیکلیں وغیرہ برآمدکیں۔ چنیوٹ پولیس نے سال 2023میں 10ہزار سے زائدمقدمات درج کیے۔ضلع چنیوٹ میں سال 2023میں قتل کے53مقدمات درج ہوئے۔چنیوٹ پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 28سوسے زائدمجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیاجن میں سے 952عدالتی مفروران ہیں۔سال 2023میں مختلف جرائم میں ملوث 10ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتارکیاگیا۔سپیشل مہم کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 4 سو سے زائد منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 338کلو گرام چرس،5کلوگرام ہیروئن،44کلوگرام افیون،25ہزار لیٹر شراب لہن،48چالوبھٹیاں برآمدہوئیں۔ناجائزاسلحہ برآمدہونے پر7سوسے زائدملزمان کوگرفتارکیاگیا۔ملزمان کے قبضہ سے 424پسٹل،157بندوقیں، 37رائفلیں،52رپیٹر،16کلاشنکوفیں،11ریوالو،ر 28سو سے زائد گولیاں برآمد کی گئیں۔ ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر 472 مقدمات درج ہوئے اور گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 334 پسٹل، 89 بندوقیں، 25 رائفلیں، 17 رپیٹر، 7 کلاشنکوفیں اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لوکل اینڈ سپیشل لاء کے 2178 مقدمات درج ہوئے اور ملزمان کو جیل بھجوایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں