لوگ اب بھی ہمارے ساتھ تفریق روا رکھتے ہیں’ جسٹن بی بیز

لاہور (شوبز نیوز) ایک دہائی قبل کینیڈین نژاد امریکی گلوکار جسٹن بیبر کے گانے بے بی کو گاکر شہرت حاصل کرنے والی بہن گلوکاراوں ثانیہ اور مقدس نے انکشاف کیا ہے کہ موسیقی کی دنیا میں نام پیدا کرنے کے باوجود ان کے ساتھ تفریق روا رکھی جاتی ہے۔ثانیہ اور مقدس کو جسٹن بی بیز کے نام سے جانا جاتا ہے،جسٹن بیبر کے انگریزی گانے بے بی کو گانے کی ویڈیو 2015 میں وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں دنیا بھر میں مقبول ہوگئی تھیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دونوں بہنوں کو کوک اسٹوڈیو سمیت دیگر میوزک پلیٹ فارمز پر بھی گلوکاری کرنے کے مواقع ملے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں