32

لوگ اپنی زندگی کی ناکامی کی وجہ سے دوسروں سے حسد کرتے ہیں’ حبا علی خان

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ حبا علی خان نے کہا کہ اسلام میں مردوں کو چار شادیوں کی اجازت مخصوص حالات میں دی گئی ہے، محض مزے کے لیے نہیں دی گئی۔حبا علی خان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر لوگ اپنی زندگی کی ناکامیوں کی وجہ سے دوسروں سے حسد کرتے ہیں۔اداکارہ کے مطابق سوشل میڈیا پر کچھ مخصوص لوگ ہوتے ہیں جو اداکاراں کو پسند بھی نہیں کرتے، پھر بھی ان کی پوسٹ پر جاکر منفی تبصرے کرتے ہیں۔حبا علی خان نے کہا کہ وہ اداکاراں کی پوسٹ پر انہیں اسلام سے خارج کرتے ہیں، اگر وہ اتنے اسلامی ہیں تو پھر سیلیبریٹیز کو سوشل میڈیا پر کیوں فالو کرتے ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ اسلامی پیجز کو فالو کریں۔مردوں کی چار شادیوں کے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ اسلام میں چار شادیوں کی اجازت مردوں کو مزے کے لیے نہیں دی گئی بلکہ ایک خاص حالت کے تحت دی گئی ہے کہ اگر کسی کو سہارے کی ضرورت ہو تو آپ شادی کرلیں اور اگر دوسری شادی کرنی ہو تو پہلی ترجیح بیوہ، طلاق یافتہ یا یتیم لڑکی کو دینی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں