31

لوگ مجھے چالاک سمجھتے ہیں مگر میں بہت معصوم ہوں’ حرا سومرو

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ حرا سومرو کا کہنا ہے کہ لوگ مجھے تیز سمجھتے ہیں لیکن میں بہت معصوم ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری سب سے اچھی بات یہ ہے کہ میں صاف گو ہوں اور بری بات یہ ہے کہ جذباتی ہوں، غصہ بھی بہت جلدی آتا ہے جبکہ شوہر کہتے ہیں میں بہت ضدی ہوں جبکہ وہ خود بہت چالاک ہیں۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ خدا کی قسم انڈسٹری میں کام کرنے کا شوق ہے اور کوئی وجہ نہیں ہے۔حرا سومرو نے کہا کہ مردوں کو مشورہ دینے کی ضرورت نہیں وہ بہت سمجھدار ہیں، خواتین کو یہ مشورہ ہے کہ پریشان نہ ہوں خوش رہیں، شادی شدہ خواتین تو ویسے ہی خوش ہیں۔پی ایس ایل 10 سے متعلق سوال پر حرا سومرو نے کہا کہ مجھے کراچی کنگز پسند تھی کیونکہ کراچی والی ہوں لیکن لگتا یہ ہے کہ اب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائنل جیتے گی۔اداکارہ نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں ہمارے میڈیا نے اچھا کردار ادا کیا، ہم نے کوئی دہلی میں بم نہیں پھوڑے ہیں، کسی نے شاہ رخ خان کے بنگلے پر قبضہ بھی نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں