لڈو پر جوا کھیلنے والے 6 افراد گرفتار، مقدمہ درج

گوجرہ (نامہ نگار) سٹی پولیس لڈو پر جوا کھیلنے وا لے والے نصف درجن افرا د قا بو کرلئے۔ معلو م ہوا ہے کہ سٹی پولیس گوجرہ کو اطلا ع ملی کہ چک نمبر 299 ج ب میں با بار ولی شیر دربار کے قریب کچھ افراد لڈو پر جوا کھیلنے میں مصروف ہیں جس پر سٹی پولیس گوجرہ نے چھا پہ مار کر انہیں جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہا تھو ں پکڑ لیا جن میں چک نمبر 41 گ ب جگدے مطلوب حسین، شکیل، امامیہ کا لونی کا فیصل، چک نمبر 97 ج ب کا حسنین، محلہ سراج ٹا ؤن کا وقا ص علی اور چک نمبر 168 ج ب جھنگ سکندر شامل ہیں ملزما ن کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزارو ں روپے نقدی برآ مد کرلی اور مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آ غاز کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں