لڑائی جھگڑوں کے دوران فائرنگ’3افراد لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مختلف واقعات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3افراد لہولہان’ ڈلیوری بوائے لاکھوں کے پارسل لے اُڑا دوست نے دوست کی گاڑی ہڑپ کر لی جبکہ چالاک ملزمان کا تین شہریوں کیساتھ 55لاکھ کا فراڈ’ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی تفصیل کے مطابق ساہیانوالہ کے علاقہ 132 رب میں پرانی دشمنی کی بناء پر مشتعل ملزمان خرم وغیرہ نے فائرنگ کر کے مخالف طاہر کو بری طرح زخمی کر دیاسمندری کے نواح واپڈا آفس کے قریب عداوت کی بناء پر ملزمان شفیق وغیرہ نے اکبر علی کو گولیاں مار دیں۔ چک جھمرہ کے علاقہ 102 ج ب کے قریب معمولی جھگڑے پر ملزمان روحیل وغیرہ نے حامد کو بری طرح زخمی کر دیا۔ مدینہ ٹائون کے علاقہ سعید کالونی کے تنویر نے بتایا کہ ڈلیوری بوائے عثمان کو پارسل دیکر بھیجا تو اس نے بھاری مالیت کے 15عدد پارسل خردبرد کر لئے۔ ملت ٹائون کے علاقہ 196 رب کے ظفر نے بتایا کہ اس کا دوست ملزم گاڑی کرایہ پر لے کر گیا۔ گاڑی کا کرایہ 10لاکھ روپے اور گاڑی بھی واپس نہ کی۔ علاوہ ازیں سوترمنڈی کے تاجر نعمان نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم اکرام الحق نے 20لاکھ 50ہزار کا مال لیکر رقم کے بدلے میں چیک دیا جو کہ جعلی نکلا۔ سمن آباد کے رمضان نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم ابرار حسین نے 21لاکھ 50ہزار کی رقم ادھار لیکر واپس نہ کی، بدلے میں چیک دیا جو کہ بوگس نکلا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں