46

لڑائی جھگڑے اور جنگیں نہیں چاہیں’ عمران عباس

لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی اداکار عمران عباس نے بھارتی فلم ”جی وے سوہنیا جی” کی آفر قبول کرنے سے متعلق کہا ہے کہ ایسا دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان پیار بڑھانے کیلئے کیا۔ گزشتہ روز لاہور میں ویڈیو لنک کے ذریعے دبئی سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران عباس نے کہا کہ فلم جی وے سوہنیا جی میں پاکستانی اور بھارتی پنجاب کے لوگوں کے درمیان محبت کو دکھایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلم آفر ہوئی تو کہانی سن کر بیحد متاثر ہوا۔ فلم میں پاکستانی کا کردار نبھایا ہے اور اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ فلم کی کاسٹنگ اسکرپٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق کی گئی ہے۔ عمران عباس نے کہا کہ میرے والدین بھی پاکستانی اداکار ساجد حسن اور سلمی ظفر بنی ہیں۔ یہ وہاں کے ایکٹر سے بھی رول کروائے جاسکتے تھے لیکن اسکرپٹ کے مطابق ان کو کاسٹ کیا گیا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں