گوجرہ(نامہ نگار)لڑائی جھگڑے کے دو مختلف واقعات میں دوافرادکو تشددکا نشانہ بنانے والے افرادمقدمات کی زد میں آگئے ۔معلوم ہواہے کہ نواحی چک نمبر308ج ب کے سکندر حیات کا بیٹانصراللہ کھیتوں میں اپنے مویشی چرانے میں مصروف تھاکہ اس دوران سجاد وغیرہ سات افراد سے اس کی تلخ کلامی ہو گئی جنہوں نے اسے تشددکا نشانہ بناڈالاشور شرابہ سن کر بعض افراد کے آنے پر ملزمان موقع سے فرارہوگئے۔ک نمبر419ج ب کے غلام محمد کے بیٹے محمد امین کے گھر پر قبضہ کر نے کی نیت سے گائوں کے علی اکبر وغیرہ نے ڈنڈوں سوٹوں سے تشددکا نشانہ بناڈالا۔
28