لڑکیاں شوبز فیلڈ میں سوچ سمجھ کر قدم رکھیں

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ جینس ٹیسا کا کہنا ہے کہ خواتین جذبات میں غلطی کردیتی ہیں۔پوڈ کاسٹ میں اداکارہ جینس ٹیسا نے شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ عورت کی سکس سینس بہت تیز ہوتی ہے، میزبان نے پوچھا کہ اگر ایسا ہے تو پھر وہ غلطیاں کیوں کررہی ہوتی ہیں، جب پتا ہے کہ ایک انسان غلط ہے پھر کیوں غلطی کرجاتی ہیں؟جواب میں جینس ٹیسا نے کہا کہ وہ جذبات میں آکر غلطیاں کردیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ نظریہ غلط ہے کہ انڈسٹری میں خواتین سب سے زیادہ غیر محفوظ ہیں کیونکہ خواتین کے ساتھ ایسے پریشان کن واقعات شوبز کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی پیش آتے ہیں۔جینس ٹیسا نے کہا کہ میری ایک لسٹ ہے جن کے ساتھ میں کام نہیں کرنا چاہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں