لڑکیوں کو اپنی حفاظت کیلئے اسلحہ ساتھ رکھنا چاہیے۔ اریج چوہدری

لاہور(شوبز نیوز) سابق مس پاکستان، ماڈل و اداکارہ ارینج چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک غیر محفوظ ملک ہے، جہاں خصوصی طور پر خواتین کے ساتھ ہر آئے دن واقعات پیش آتے ہیں، اس لیے لڑکیوں کو اپنے ساتھ ہتھیار رکھنا چاہیے۔اریج چوہدری نے حال ہی میں ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں تقریبا ہر طرح کے ہتھیار چلانے آتے ہیں، انہوں نے اسلحہ چلانے کی باقاعدہ تربیت لے رکھی ہے۔ان کے مطابق انہیں بچپن سے ہتھیار چلانے اور اسلحہ رکھنے کا شوق تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں