لڑکی کی لاش کی مبینہ بیحرمتی کا ملزم مقابلے میں مارا گیا

بہاولپور (نامہ نگار)بہاولپور کے علاقے خیرپور ٹامیوالی میں16 سالہ لڑکی لاش کی مبینہ بے حرمتی میں ملوث مبینہ ملزم مقابلے میں مارا گیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ ملزم کالا جادو کرتا تھا، جو مقا بلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ترجمان کے مطابق 16 سالہ لڑکی کی تدفین کی گئی تھی تاہم پیر کی صبح قبر سے لاش غائب تھی ۔ پولیس حکا م کے مطابق لڑکی کی لاش کو مبینہ طور پر بیحرمتی کے بعد قریبی کھیتوں میں پھینک دیا گیا تھا۔ پولیس ترجمان کے مطابق لڑکی کے اہل خانہ سمیت علاقہ مکینو ں سے بھی تفتیش جبکہ لڑکی کی موت کرنٹ لگنے سے ہوئی یا اسے قتل کیا گیا اس کی بھی تحقیقات کی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں