لڑکے’ ہمارا دل آپکا ہوا’ ٹائپ کر کے میسجز کرتے ہیں

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ نورین گلوانی کا کہنا ہے کہ شادی کے لیے دعا کرتی ہوں لیکن ہو نہیں رہی۔نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل شیر میں دانش تیمور رئیس شیر زمان کی منگیتر کا ردا کا کردار نبھانے والی اداکارہ نورین گلوانی نے نجی ٹی وی مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران جیون ساتھی میں ہونے والی خصوصیات سے متعلق ذکر کیا۔نورین گلوانی نے کہا کہ وہ اپنی شادی کے لیے بھی دعائیں کرتی ہیں لیکن ان کی شادی نہیں ہو رہی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ دراز قد، اسپورٹس مین، جانوروں سے پیار کرنے والے، اچھی عادت کے لڑکے سے شادی کریں گی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ کام نہ کرنے والے شخص سے شادی نہیں کریں گی، وہ انہیں ہی اپنا شریک حیات بنائیں گی جو کام کرتا ہو، اداکار ہو تو اور بھی اچھا ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں نورین گلوانی کا کہنا تھاکہ انہیں آج تک کسی مرد مداح نے شادی کی پیش کش نہیں کی، البتہ سوشل میڈیا پر میسیجز بہت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں