3

لکس اسٹائل ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان

کراچی (شوبز نیوز) چوبیسویں لکس اسٹائل ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا، ایوارڈز تقریب کراچی میں 11 دسمبر 2025 کو منعقد ہوگی۔پہلی بار 2020 کے بعد ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوگی، ایوارڈز میں 28 کیٹیگریز ہیں، جو ٹی وی، فلم، میوزک، فیشن اور ڈیجیٹل کانٹینٹ پر مبنی ہیں۔تقریب میں دو قسم کے ایوارڈز ویوورز اور کرٹک چوائس دیے جائیں گے جب کہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔ڈراما کیٹیگریز (ٹی وی)ناظرین کی پسند۔ بہترین اداکارہ: درِشاں سلیم (عشقِ مرشِد اور خئی)، ہانیہ عامر (کبھی میں کبھی تم)، سجل علی (زردِ پٹوں کا بن)۔ بہترین اداکار: بلال عباس (عشقِ مرشِد)، دانش تیمور (جان نثار)، فہد مصطفی (کبھی میں کبھی تم)، عمران اشرف (نمک حرام)۔ بہترین سیریل: اداوت، بیبی باجی کی بہوئیں، حسرت، ترکِ وفا۔ سال کا بہترین ڈراما: کبھی میں کبھی تم و دیگر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں