لگتا ہے بھارت کے پاس ٹیسٹ کرکٹ کیلئے کوئی اسپنر نہیں’ بربھجن سنگھ

ممبئی (سپورٹس نیوز) سابق بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے بھارت کے پاس ٹیسٹ کرکٹ کیلیے کوئی آف اسپنر نہیں۔جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بدترین ہار کے بعد بھارت کی ٹیسٹ پرفارمنس پر ہر طرف سے سوالات اٹھ رہے ہیں، ہربھجن سنگھ کا ماننا ہے کہ بھارتی ٹیم میں پانچ روزہ میچز کیلیے ایک بہترین آف اسپنر کی کمی ہے جبکہ واشنگٹن سندر کو ابھی طویل سفر طے کرنا ہے۔ہربھجن نے کہا کہ تامل ناڈو کے آل رانڈر واشنگٹن کو ماہر آف اسپنر کے طور پر اپنی جگہ بنانے کیلیے بہت کچھ کرنا ہے انھیں روی چندرن ایشون جیسا بننے کے لیے کافی کام کرنا پڑیگا۔بھارتی اسپنرز میں تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ وکٹ لینے والے ہربھجن نے ایک تقریب میں کہا کہ واشنگٹن سندر کو مزید بولنگ کرنے کی ضرورت ہے، اسے ٹیسٹ میچ میں 30-35 اوورز کرنا ہونگے۔انھوں نے کہا کہ ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے بنائی گئی ٹرننگ پچز کے حوالے سے کہا کہ ہم جس طرح کی پچز پر کھیل رہے ہیں، وہاں کسی کو بالر بنانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہر گیند تھوڑی سی گھومتی ہے یا سیدھی ہوتی ہے۔ہربھجن نے کہا ایک بولر کو اسی وقت اچھا بولر سمجھا جا سکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں