لگتا ہے ہم چھوٹے بیٹے کی شادی پہلے کر دیں گے’ صاحبہ

لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ افضل نے اپنی بہو ڈھونڈنے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممکن ہے کہ چھوٹے بیٹے زین کی شادی پہلے کر دوں۔اداکارہ صاحبہ افضل، جن کا اصل نام مدیحہ ہے، انہوں نے 1990 کی دہائی میں پاکستانی فلم انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے کے بعد مقبولیت حاصل کی۔صاحبہ کی شادی ریمبو کے نام سے شہرت رکھنے والے ساتھی اداکار افضل خان سے ہوئی تھی، ان کی شادی کو اب تقریبا 3 دہائیاں گزر چکی ہیں اور ان کے 2 بیٹے احسن اور زین ہیں۔ان میں سے ایک احسن افضل خان اب پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بطور اداکار اپنی اپنی جگہ بنا رہے ہیں، حالیہ عرصے میں صاحبہ نے ٹیلی وژن ڈراموں میں دوبارہ کام شروع کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں