لیاری فٹبال اکیڈمی نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

کراچی (سپورٹس نیوز) لیاری فٹبال اکیڈمی نے اپنے شاندار کھیل کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے سنگا کپ2025ء کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔سنگاپور میں جاری ایشیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کے بوائز انڈر 16 ایونٹ میں اکیڈمی کی ٹیم نے فائنل فور میں رسائی حاصل کی ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں انڈونیشیا کی معروف ٹیم سیمین پادانگ ایف سی کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں