لیاقت علی پریس رپورٹر کے بھائی رفاقت علی انتقال کر گئے

صفدرآباد(نامہ نگار)سینئر صحافی احسان الٰہی ظہیر کے چچا جان اور چوہدری لیاقت علی پریس رپورٹرکے بھائی رفاقت علی چائے والے رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے(انا للہ و انا الیہ راجعون)۔ان کی نماز جنازہ مرکزی جنازگاہ مین ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میںتاجربرادری،صحافیوں،دینی و مذہبی ، سیا سی و سماجی کارکنوں نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے نامہ نگار احسان الحق بابر،ملک بشیر احمد شاہد چیئرمین انجمن تاجراں انارکلی بازاراور ادریس بھٹی جرنلسٹ نے چوہدری رفاقت علی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں