31

لیاقت ٹائون میں جعلی مرچیں تیار کرنیوالا یونٹ پکڑا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لیاقت ٹائون میں کامیاب چھاپہ مار کر جعلی مرچیں اور مصالحے تیار کرنے والی فیکٹری پکڑلی اور 370 کلو سے زائد ملاوٹی سرخ مرچیں اور دیگر سامان برآمد کر لی۔ تفصیل کے مطابق فوڈ اتھارٹی ٹیم کو اطلاع ملی تھی کہ لیاقت ٹائون میں لاہوری چوک کے قریب جابر مرچ یونٹ پر چھاپہ مارا تو جہاں پر مرچوں کو جعلی’ مضرصحت رنگ اور کیمیکل لگایا جا رہا تھا، جس پر اسکے مالک اظہر کو حراست میں لیکر بھاری تعداد میں جعلی مرچیں برآمد کی اور وہاں پر ملاوٹی مصالحہ جات بھی پائے گئے جو کہ شہر بھر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جا رہی تھیں، مضر صحت ملاوٹ مصالحہ جات سے پیٹ اور انتڑیوں کے کیسز سمیت دیگر موذی بیماریوں کا باعث بنتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں