54

لیاقت چٹھہ کہاں ، کس کی تحویل میں ہیں ؟ کچھ معلوم نہیں

اسلام آباد(بیوروچیف)ملک کے سیاسی اور انتخابی منظر کو اپنے دعووں پر مبنی انکشافات سے سبوتاژ کرنے کی کوشش کرنیوالے راولپنڈی کے سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ اسوقت کہاں ہیں ،کس کی حفاظتی تحویل اور نگرانی میں ہیں اس بارے میں کسی قسم کی کوئی معلومات ہیں نہ ہی کوئی انتظامی افسر سوال کا جواب دینے پر تیار ہے، سابق کمشنر کی پریس کانفرنس میں کئے جانیوالے دعووں کے حقائق کی تحقیقات کرنیوالی کمیٹی نے پیر سے باضابطہ طور پر کام شروع کر دیا ہے ، دوسری طرف سابق کمشنر کے حوالے سے نئے انکشافات سامنے آنے کا سلسلہ رکا نہیں انکی پریس کانفرنس کے حوالے سے کچھ قابل توجہ باتیں بھی سامنے آئی ہیں کیونکہ راولپنڈی اسلام آباد میں موجود میڈیا کے کسی سینئر نمائندے کو پریس کانفرنس میں مدعو نہیں کیا گیا حالانکہ سابق کمشنر کے میڈیا میں قابل ذکر نمائندوں جن میں ٹی وی چینل کے اینکرز اور پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی بڑی تعداد شامل ہے جن سے تعلقات کااعتراف فریقین کی جانب سے کیا جاتا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں