فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد لیبر ڈیپارٹمنٹ ورکرز ویلفیئر سکول میں سالانہ تقر یب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔میڈم سمیعہ غنی کی سربراہی میں منعقدہ تقریب میں پوزیشن ہولڈر طالبات،اساتذہ اور والدین نے شرکت کی۔ پوزیشن ہولڈرز طالبات کے والدین نے انتہائی مسرت کا اظہار کیا اور اپنے بچوں کی کامیابی کو اساتذہ کی محنت کا نتیجہ قرار دیا۔ پرنسپل سمیعہ غنی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق ورکرز کے بچوں کی بہترین تعلیم کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔پنجاب حکومت اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کی چھتری تلے پنجاب ورکرز ویلفیئر کے سکولز میں بچوں کو بہترین تعلیمی ماحول میسر ہے۔ اساتذہ نے بھی بچوں کی بہترین کارکردگی کو اپنے لئے اعزاز قرار دیا۔



