لیبیا’ایک اور کشتی حادثہ میں 10افراد ڈوب کر جاں بحق

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستانی دفتر خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ لیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65تارکین وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی کو ہولناک حادثہ پیش آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان کی ٹیم نے 10 لاشیں برآمد کی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا ہے کہ طرابلس میں پاکستان کے سفارت خانے نے مطلع کیا ہے کہ تقریبا 65مسافروں کو لے جانے والا ایک بحری جہاز لیبیا کے زاویہ شہر کے شمال مغرب میں مارسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹ گیا۔ بیان میں مزید بتایا ہے کہ طرابلس میں پاکستانی سفارت خانے نے فوری طور پر ایک ٹیم کو زاویہ اسپتال روانہ کر دیا ہے تاکہ مرنے والوں کی شناخت میں مقامی حکام کی مدد کی جاسکے۔بیان میں بتایا ہے کہ سفارتخانہ پاکستانی متاثرین کی مزید تفصیلات جاننے کی بھی کوشش کر رہا ہے۔ بیان میں یہ بھی بتایا ہے کہ صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے وزارت خارجہ کے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو فعال کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں