لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث2اشتہاری انسانی سمگلرز گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) لیبیا کشتی حادثہ2023ء میں ملوث دوبدنام زمانہ اشتہاری انسانی سمگلرز گرفتار’ ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل فیصل آباد کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2اشتہاری ملزمان عطا اللہ اور فیصل شہزاد کو گرفتار کیا جن کا تعلق ڈسکہ، سیالکوٹ سے ہے۔ ملزمان نے سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے لاکھوں روپے ہتھیائے۔ ملزمان نے شہریوں کو غیر قانونی طور پر اٹلی بھجوانے کے لیے بھاری رقوم وصول کی ملزمان نے محمد ندیم اور اجمل نامی شہریوں کو غیر قانونی لیبیا کے راستے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی گرفتار ملزمان شہریوں کو لیبیا میں واقع سیف ہائوسز میں یرغمال بنا کر تشدد بھی کرتے تھے متاثرہ شہری محمد ندیم کی کشتی حادثے میں موت واقع ہوئی ملزمان نے انسانی سمگلنگ سے حاصل شدہ رقوم سے جائیدادیں بھی خریدیں ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر فیصل آباد زون سرفراز ورک کے مطابق انسانی سمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ قانون شکن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ایف آئی اے کی انسانی سمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں