لیبیا کشتی حادثہ’6پاکستانیوں کی میتیں وطن پہنچ گئیں

اسلام آباد(بیوروچیف) لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 6پاکستانیوں کی میتیں وطن پہنچا دی گئیں۔وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر میتیں وصول کیں، میتیوں میں مصور حسین، شعیب علی، عابد حسین شعیب حسین، مصائب حسین کا تعلق کرم سے تھا۔ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ 5فروری کو پیش آنے والے سانحے نے ملک کے کئی خاندانوں کو سوگ میں ڈال دیا۔واضح رہے 5 فروری کو سمندر کے راستے لیبیا سے اٹلی جانے والی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا، حادثے میں 26پاکستانی جاں بحق ہوگئے تھے جن میں 16کی شناخت ہوئی جبکہ 10تاحال لاپتہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں