فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) رقم کے لین دین کے تنازعہ پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ستارہ ویلی کا رہائشی عبدالغفار ولد عطا محمد کا ملزم وسیم وغیرہ سے رقم کے لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا، گزشتہ روز عبدالغفار رقم لینے کیلئے محلہ حیدرآباد میں وسیم وغیرہ کے پاس جا کر رقم کا مطالبہ کیا تو باتوں باتوں میں تلخ کلامی ہو گئی تو ملزمان نے فائرنگ کر کے عبدالغفار کو بری طرح لہولہان کر دیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
18