لین دین کے تنازعہ پر نوجوان نے فائرنگ کر کے کزن کو قتل کر دیا

گوجرہ ( نامہ نگار)لین دین کے تنازعہ پر نوجوا ن نے فائرنگ کرکے کزن کو قتل کر دیا ۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 241 گ ب گڑھا کا وسیم اکرم اپنی مو ٹر سا ئیکل نمبری TSK2807 پر سوار پیر محل سے واپس گائوں آرہاتھا کہ واپسی پر اسکا مامو ں زاد بھائی عبداللہ بھی موٹر سا ئیکل پر سوار ہو گیا جب وہ مونگی بنگلہ کے چک نمبر 243 گ ب کلیا ن پور کے قرہب پہنچے تو اس کے کزن عبداللہ نے وسیم اکرم پر پستو ل سے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا اور شدید زخمو ں کی تاب نہ لا تے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا تو عبداللہ نے پو لیس کو کال کر دی کہ ہمیں ڈاکوئو ں نے روکا دورا ن مذاحمت انہو ں نے فائرنگ کر دی جس سے اسکا کزن جا ں بحق ہو گیا ہے اطلا ع ملنے پر صدر پو لیس گوجرہ کی دوڑیں لگ گئیں اور بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ٹھوس شواہد کی روشنی میں مقتول کے کزن عبداللہ کو حراست میں لے لیا اور اس کے قبضہ آ لہ قتل پستول بھی برآ مد کرلیا پولیس کے مطابق ملزم نے لین دین کے تنازعہ پر وسیم کو قتل کیا ہے ۔ صدر پولیس نے نعش تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل منتقل کی اور پوسٹ ما رٹم کروانے کے بعد ورثا کے حوا لے کردی ہے ۔ اور تفتیش کا آ غاز کردیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں