لیونل میسی اپنی ٹیم کے ہمراہ دسمبر میں بھارت کا دورہ کرینگے

نئی دہلی (سپورٹس نیوز)لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی رواں برس ارجنٹائن کی ٹیم کے ہمراہ بھارت کا دورہ کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ جتوانے والے کپتان لیونل میسی اپنی ٹیم کے ہمراہ رواں برس دسمبر میں بھارت کا دورہ کریں گے۔لیونل میسی کا یہ تاریخی دورہ 13 سے 15 تک جاری رہے گا، جس کے دوران وہ کولکتہ، ممبئی اور دہلی کا سفر کریں گے۔ اسٹار فٹبالر کے اعزاز میں مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی، جن کا مقصد ان کے شاندار کیریئر کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔دورے کے دوران میسی کا پہلا پڑاؤ ہوگا کولکتہ ہوگا، جہاں انہیں ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں اعزاز سے نوازا جائے گا، اس موقع پر وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتا بینرجی کی شرکت بھی متوقع ہے۔میسی کولکتہ میں ایک فٹبال کلینک کا افتتاح بھی کریں گے جبکہ ان کے اعزاز میں ایک 7 رکنی فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔کولکتہ کے بعد میسی کا اگلا پڑاؤ ہوگا دہلی ہوگا، جہاں وہ ممکنہ طور پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے، اس دوران اسٹار فٹبالر کو جواہر لال نہرو اسٹیڈیم یا فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ کا دورہ بھی کرسکتے ہیں۔میسی کے دورہ بھارت کا آخری مرحلہ ممبئی ہوگا، جہاں وہ ایک خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے، جس میں بھارت کے کرکٹ بھگوان سچن ٹنڈولکر سے بھی ملاقات ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ یہ دورہ میسی کا بھارت کا پہلا دورہ نہیں ہوگا، اس سے قبل ستمبر 2011 میں میسی نے پہلی مرتبہ ارجنٹائن کی کپتانی کرتے ہوئے کولکتہ کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں وینزویلا کے خلاف دوستانہ میچ کھیلا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں