لیونل میسی کا رونالڈو کیساتھ ایک ہی لیگ میں کھیلنے کا امکان

ریاض (سپورٹس نیوز) کرسٹیانو رونالڈو کی سعودی پرو لیگ نے لیونل میسی کو سعودی کلب الاہلی میں شمولیت کی حیران کن پیشکش کردی۔ فٹبال شائقئن لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کے ایک ہی لیگ میں کھیلنے کے امکان پر پرجوش ہیں۔انٹر میامی کے ساتھ لیونل میسی کا موجودہ معاہدہ 2025 کے اختتام پر ختم ہو رہا ہے اور اسی تناظر میں مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال جاری ہے، اس موقع پر الاہلی کی پیشکش نے فٹبال مداحوں میں نئی امید پیدا کر دی ہے۔اس پیشرفت نے دنیا بھر کے فٹبال شائقین کو پرجوش کر دیا ہے، جو ایک بار پھر دونوں لیجنڈری کھلاڑیوں کو ایک ہی لیگ میں آمنے سامنے دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔یاد رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو پہلے ہی سعودی کلب النصر کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے مزید 2سال کے لیے اپنا معاہدہ بڑھا لیا ہے۔النصر نے 26 جون کو اس نئے معاہدے کی تصدیق کی، جس سے وہ 2026 تک کلب کے ساتھ منسلک رہیں گے۔ماضی میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ رونالڈو فیفا کلب ورلڈ کپ میں کسی اور ٹیم میں شامل ہوں گے، لیکن رونالڈو نے ان افواہوں کی تردید کر دی تھی اب میسی کو سعودی عرب لانے کی اس کوشش نے امید کی ایک نئی کرن پیدا کر دی ہے، اگرچہ الاہلی نے پیشکش کی تصدیق کی ہے، تاہم اب تک میسی کو دی جانے والی ممکنہ رقم یا مراعات کے بارے میں کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں