لیوک رونکی اسلام آباد یونائیٹڈ کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) اسلام آباد یونائیٹڈ نے لیوک رونکی کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا، وہ بطور کھلاڑی بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔پی ایس ایل فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے لیوک رونکی کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈکے مالک علی نقوی کا کہنا ہے کہ رونکی ہمیشہ اسلام آباد یونائیٹڈ فیملی کا حصہ رہے ہیں، وہ ٹیم کے ماحول اور کلچر کو اچھی طرح سمجھتے ہیں، اسی لیے انہیں ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ہیڈ کو چ مقرر ہونے پر لیوک رونکی نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ ہمیشہ ان کے لیے گھر کی طرح رہی ہے، بطور ہیڈ کوچ واپسی ان کے لیے اعزاز ہے، وہ ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ کے مطابق سابق کھلاڑی کو ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانا پالیسی کا حصہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں