لیوک ووڈ نے علی رضا اور احمد دانیال کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

لندن (سپورٹس نیوز)انگلینڈ کے فاسٹ بولر لیوک ووڈ نے پی ایس ایل میں شریک نوجوان پاکستانی بولرز احمد دانیال اور علی رضا کی ستائش کردی۔ احمد دانیال اور علی رضا نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی تھی۔ لیوک ووڈ نے علی رضا کو خاص طور پر سراہا کہ انہوں نے پاور پلے میں انتہائی دباو کے لمحات میں بھی بولنگ کی۔ علی رضا نے پی ایس ایل 10 کے 9 میچز میں 12 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ ان کا اکانومی ریٹ9.18رہا۔لیوک ووڈ نے کہا کہ علی ابھی صرف17سال کے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں