لیپ ٹاپ سکیم2026ء کا آغاز

لاہور(بیوروچیف) پنجاب حکومت نے طلبا کے لیے چیف منسٹر لیپ ٹاپ سکیم 2026کا آغاز کر دیا۔ جس کے تحت پبلک اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے اہل طلبا 15فروری 2026 تک مفت لیپ ٹاپ کیلئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔حکام کے مطابق اس اسکیم کا مقصد ڈیجیٹل تعلیم کو فروغ دینا، تحقیقاتی سرگرمیوں کو بہتر بنانا اور ہائر ایجوکیشن کے طلبا کو جدید ٹیکنالوجی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔اسکیم کے تحت وہ طلبا اہل ہوں گے جو ایچ ای سی سے تسلیم شدہ پبلک یا پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہوں۔ اور جنہوں نے کم از کم 65فیصد نمبر یا مساوی سی جی پی اے (CGPA) حاصل کیا ہو۔حکام نے طلبا کو ہدایت کی ہے کہ درخواست دینے سے قبل اپنی اہلیت متعلقہ ادارے سے تصدیق کر لیں۔درخواستیں آن لائن ویب سائٹ http://cmlaptophed.punjab.gov.pk پر جمع کروائی جا سکتی ہیں۔درخواست کے لیے طلبا کو اپنا قومی شناختی کارڈ یا ب فارم نمبر اور تعلیمی تفصیلات درست طور پر درج کرنا ہوں گی۔ جبکہ نامکمل یا غلط معلومات پر مشتمل درخواستیں مسترد کر دی جائیں گی۔پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے اور تعلیمی میدان میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں