لیڈیز سیلون اور جم بنانے کا جھانسہ دیکر خاتون سے ڈیڑھ کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) لیڈیز سیلون وجم بنانے کا جھانسہ دیکر چالاک خاتون نے خاتون سے ایک کروڑ 55لاکھ کی رقم ہتھیالی’ رقم کا مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا، پیپلزکالونی پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جعلی چیک دینے والی خاتون ثمینہ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق پیپلزکالونی کی رہائشی ندا شفیق نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ اس کی واقف کار خاتون ملزمہ ثمینہ نے کہا کہ لیڈیز سیلون وجم بنانے کا کہا وہ اسکی باتوں میں آ گئی تو اس نے ایک کروڑ 55لاکھ کی رقم حاصل کی۔ بعدازاں جم بنایا نہ ہی رقم واپس کی۔ رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو لیت ولعل کے بعد چیک دیا جو کہ جعلی نکلا، جس پر پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں