لیڈی سکیورٹی گارڈ سے زیادتی ،ڈاکٹر سمیت5افراد کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چلڈرن ہسپتال میں لیڈی سکیورٹی گارڈ کو ہوس کا نشانہ بنانیوالے ڈاکٹر عماد ایوب سمیت5افراد کیخلاف تھانہ وومن میں زیردفعہ 375ت۔پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ متاثرہ خاتون نفیسہ بصیرت زوجہ فرخ عباس نے درخواست میں بتایا کہ معاشی حالات کے پیش نظر غربت سے تنگ آکر چلڈرن ہسپتال میں بطور لیڈی سکیورٹی گارڈ کی ملازمت حاصل کی تو ڈینٹل وارڈ کے ڈاکٹر عماد ایوب نے سپروائز دلشاد سے کہہ کر اسکی ڈیوٹی ڈینٹل وارڈ میںلگوائی اور آتے جاتے اُسکو تنگ کرنا شروع کردیا جس کی شکایت سپر وائزر کو کی تو مذکورہ ڈاکٹر نے کہا کہ میری بات نہ مانی تو نوکری سے نکلوا دونگا اور25دسمبر کو اپنے کمرہ میں بلاکر زبردستی ہوس کا نشانہ بنایا اور سپر وائزر کو بتایا تو اس نے خاموش رہنے کا کہا۔ دونوں اس کو بلیک میل کرتے ہوئے ہوس کا نشانہ بناتے رہے اور ان کے ایک اور نامعلوم ساتھی نے بھی زیادتی کی جبکہ ڈی ایم ایس طلحہ اور علی اصغر کو درخواست کی تو انہوں نے بھی خاموشی اختیار کر لی۔ تاہم وویمن پولیس نے متاثرہ لیڈی سکیورٹی گارڈ کی درخواست پر ڈاکٹر عماد ایوب ،سپروائزر دلشاد ،اسکے نامعلوم ساتھی،ڈی ایم ایس طلحہ،ڈی ایم ایس علی اصغر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، تاہم ابھی تک کوئی گرفتار ی عمل میں نہ آسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں