لیڈی منشیات فروش شراب سپلائی کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

سرگودھا(بیوروچیف)سرگودھا میں لیڈی منشیات فروش کو پولیس نے ساتھی سمیت شراب سپلائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور منشیات فروشی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ صدر میں لیڈی منشیات فروش نوشین بی بی کو ساتھی فیضان مسیح سمیت شراب سپلائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے شراب 420 لیٹر برآمد کر کے ملزمان کیخلاف تھانہ صدر پولیس نے منشیات فروشی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور مصروف تفتیش ہے۔ اس موقع پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے کہا کہ انسانی رگوں میں زہر گھولنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں