3

لیڈ ی کانسٹیبل بن کر گھومنے والی خاتون حوالات پہنچ گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پولیس کی یونیفارم پہن کر گھومنے والی جعلی لیڈی کانسٹیبل حوالات پہنچ گئی’ تھانہ صدر سمندری پولیس نے پکڑی جانیوالی جعلی لیڈی کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کر کے بازپرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سب انسپکٹر عامر نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ کاہنیاں والا بنگلہ کے قریب ناکہ پر پولیس یونیفارم میں ملبوس خاتون کو مشکوک پا کر روکا تو خاتون بشریٰ بی بی بیوہ ناصر محمود سکنہ 175 گ ب لیڈی کانسٹیبل تعارف کروایا، تاہم شک ہونے پر بازپرس کی تو وہ جعلی لیڈی کانسٹیبل نکلی جس پر اسکے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کروا دیا، مذکورہ خاتون جعلی لیڈی کانسٹیبل بن کر سادہ لوح شہریوں کو بلیک میل کرتی تھی’ پکڑی جانیوالی جعلی لیڈی کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں