77

لیگی امیدواروں کی کامیابی کیلئے امین بٹ متحرک کردار ادا کرنے کیلئے تیار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے امیدوار این اے 102 چوہدری عابد شیرعلی’ امیدوار پی پی 117 خواجہ محمد رضوان اور امیدوارپی پی 115 میاں طاہر جمیل نے سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ سے ان کے مرکزی آفس کارخانہ بازار میں ملاقات کی’ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی اورمتحد ہو کر سیاسی حریفوں کا مقابلہ کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا’ چوہدری عابدشیرعلی’ خواجہ محمد رضوان اور میاں طاہر جمیل نے سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ کی پارٹی خدمات کو سراہا اور مشکل وقت میں پارٹی کیلئے دی جانے والی قربانیوں کو خرج تحسین پیش کیا’ انہوں نے کہا کہ امین بٹ جیسے کارکن کسی بھی سیاسی جماعت کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور پارٹی ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے’ انشاء اللہ 8 فروری کو مسلم لیگ (ن) ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی کلین سویپ کرے گی اور اقتدار میں آ کر اپنے جانثار ساتھیوں کو ان کا جائز مقام دے گی’ انہوں نے کہا کہ انہوں نے میاں نواز شریف کی تاحیات نااہلی کے خاتمے کو حق سچ کی فتح قرار دیا اور کہا کہ میاں نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم ہونگے ‘ انکی قیادت میں پاکستان میں ایک بار پھر ترقی خوشحالی کا دور واپس آئے گا اور ملک کی ساکھ بحال ہو گی ۔ میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ایک شاندار اورمحنتی ٹیم ہے سب ملکر مہنگائی کے طوفان میں کمی لانے کے لئے کام کریں گے ۔ نواز شریف کے خلاف سازشیں کرنے والے بھی بے نقاب ہو چکے ہیں’ اس موقع پر سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ نے چوہدری عابدشیرعلی’ خواجہ محمد رضوان اور میاں طاہر جمیل کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ میں نے ہمیشہ پارٹی پرچم کی سربلندی کیلئے انتھک محنت کی ہے’ میں جو کہتا ہوں کرتا ہوں’ مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو کامیاب کروانے کیلئے میں اور میری پوری ٹیم سخت محنت کرے گی اور 8 فروری کو فیصل آباد میں ہر طرف شیرہی دھاڑے گا’ آنے والا کل میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے شیروں گا’ عوام میاں محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں اور 8 فروری کو ووٹ کی طاقت سے سبزباغ دکھانے والوں کی ضمانتیں ضبط کروا دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں