لیگی کارکنان پارٹی کا اثاثہ ،ان کے دکھ میں شریک ہونا ہمارا فرض ہے،عابد شیر علی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر چوہدری عابد شیر علی کا شمار ان سیاستدانوں میں ہوتا ہے جو اپنے حلقہ کے عوام اور پارٹی کارکنوں کے درمیان ہمیشہ موجود رہتے ہیں اور ان کے ہر سکھ دکھ میں شریک ہوتے ہیں اور ان کی مدد کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔ چوہدری عابد شیر علی نے گزشتہ روز یونین کونسل نمبر86 کے علاقہ احمد نگر 225کا دورہ کیا اور مسلم لیگ (ن) کے کارکن عمران کے بھائی ذوالفقار کی وفات پر ان کی والدہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور انہیں دلاسہ دیا اور پھر مسلم لیگ (ن) کے کارکن سعید کے گھر گئے اور ان کے بھائی کی وفات پر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی والدہ کو تسلی دی۔ اس کے بعد چوہدری عابد شیر علی نے بیمار ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ کارکن عابد خان کے گھر جا کر ان کی تیمارداری کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ چوہدری عابد شیر علی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں، ان کے دکھ سکھ میں شریک ہونا ہمارا فرض ہے۔ انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں