26

لیگی MPA کے بھائی کو کورئیر کمپنی کا3لاکھ کا ٹیکا

ساہیوال(بیوروچیف) کورئیر کمپنی کے ملازم تصو رعلی نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کے بھائی ملک عامر کو تین لاکھ روپے کا ٹیکا لگا دیا۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق ن لیگی ایم پی اے کے بھائی ملک عامراپنے منشی مرزا احتشام کے ذریعے اپنی آن لائن خریداری کر رہے تھا کہ پوسٹ ایکس کورئیر کمپنی کے ملازم تصور علی نے ڈلیوری کرتے وقت رسید پر ٹیمپرنگ کر کے زائد چارجز وصول کر لیے اور تین لاکھ روپے کے زائد چارجز کمپنی اکائونٹ میں جمع نہ کرائے اور ملزم رفو چکر ہو گیا۔ پولیس سول لائن نے مرزا احتشام کی مدعیت میں مقدمہ 420ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں